Department of Urdu   

شعبہ اردو

سال قیام : 1986
صدر شعبہ: ڈاکٹر محمد حسین
تدریسی عملہ : 04

مطمع نظر

عصری ضرورتوں کے عین مطابق اردو زبان و ادب کی اہمیت
و افادیت سے طلباء کو فیض یاب کرنا تاکہ ان میں علمی استعداد
کے ساتھ ساتھ انسانی خصائص کی قدر کا بھی صحیح اندازہ پیدا
ہوجائے ۔

نصب العین

٭ طلباء میں تحریری، تحقیقی اور تخلیقی صلاحیتوں کا فروغ
٭ اردو زبان کو تحریری سطح پر زیادہ متمول بنانا

٭  اردو زبان کی گنگا جمنی تہذیب  کوتقویت عطا کرنا

صدر شعبہ کا پیغام

معتبر قارئین اور عزیز طلبا ء وطالبات کے گوش گذار رہے کہ اردو ایک ہند آریائی زبان ہے جس کی جڑیں (کھڑی بولی) میں پیوست ہیں، کھڑی  بولی "اپ بھر نش " سے نکلی ہے جس کی اصل "پراکرت" ہےپراکرت  خود سنسکرت سے ماخوذ ہےلہذا ااردو کا  شاندار ماضی، تابناک  حال اور روشن مستقبل  ہے ۔اس تناظر میں  تعلیم یافتہ طبقہ  کے لیے اردو کی شدھ بدھ لازمی  ہے۔ یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ اردو زبان جنوبی ایشیا میں آج بھی   لنگو ا فرنیکا (رابطے)  کا کردار ادا کرتی ہے۔ انگریزی پر عبور حاصل کرنا اچھی بات ہے لیکن اردو زبان کی بلندیوں کو حاصل کرنے سے طلبہ کی شخصیت سازی بھی ہوگی اور   بول چال میں  حد درجہ  نکھار آئے گا۔